Header Ads

  • Breaking News

    آخر یہ جے این یو کیا بلا ہے؟


    جے این یو


    انڈیا میں جب سے قوم پرست ہندو تنظیم بی جے پی بر سراقتدار آئی ہے اس وقت سے دارالحکومت دہلی میں قائم تعلیمی ادارہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی ان کے اور سخت گیر ہندو تنظیموں کے نشانے پر ہے۔
    ایک معروف صحافی اپوروا نند کا تو خیال ہے کہ قوم پرست ہندو تنظیم آر ایس ایس یا خود بی جے پی کا دھیان جس قدر پاکستان پر ہوتا ہے اس سے کم جے این یو پر نہیں رہتا ہے۔
    جے این یو میں گذشتہ روز سٹوڈنٹ یونین کے انتخابات ہوئے جہاں بی جے پی کی طلبہ شاخ اے بی وی پی کو بائیں بازو کے اتحاد نے چاروں خانے چت کر دیا۔
    سوشل میڈیا پر اس کی بازگشت نظر آئی۔ بعض صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہوتا تو جیت اے بی وی پی کی ہوتی۔'

    No comments

    Post Top Ad

    Post Bottom Ad