’سلمان ہمیشہ سے محبت کے ستائے ہوئے ہیں‘

سوشل میڈیا کا نشہ بھی خوب ہے ایسے سر چڑھ کر بولتا ہے کہ لکھنے والے کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کب کیا لکھا اور کیا شیئر کیا۔
اب
سوچے سمجھے بغیر کسی خبر یا کمنٹس کو شیئر کرنے سے کس طرح مصیبت گلے پڑتی
ہے اس بات کا اندازہ بی جی پی کے رکن اسمبلی رام کدم سے زیادہ کس کو ہوگا۔
رام کدم نے واٹس ایپ پر آنے والی ایک غلط خبر کو شیئر کر ڈالا جس پر لکھا
تھا کہ 'مشہور اداکارہ سونالی بیندرے اب نہیں رہیں' اب لوگ انھیں 'فیک
نیوز' پھیلانے پر اچھا خاصا لتاڑ رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے
ویسے کدم صاحب کا ریکارڈ پہلے ہی کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ حال ہی میں انھوں نے خواتین کے حوالے سے ایک بیہودہ بیان دیا تھا جس کے بعد انھیں لوگوں اور خاص طور پر خواتین کے شدید عتاب کا سامنا ہوا تھا۔
پارٹی کی ایک ریلی میں کدم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی لڑکی کو پسند کرے اور لڑکی انکار کر دے تو وہ اس لڑکے کی مدد کرنے کے لیے اس لڑکی کو اغوا کروا سکتے ہیں۔ ان کے اس جملے پر ریلی میں کافی لوگوں کے قہقہے بھی گونجے۔ ٹی وی پر یہ خبر دیکھنے کے بعد ذہن میں یہی خیال آیا 'جیسی پرجا ویسا راجا' یعنی جیسی روح ویسے فرشتے۔
سلمان خان نہ چاہتے ہوئے بھی کسی نہ کسی تنازع میں پھنس ہی جاتے ہیں کبھی شکار تو کبھی گاڑی کی رفتار نے انھیں مصیبت میں مبتلا کیا اور لگتا ہے کہ محبت کے وہ ہمیشہ سے ہی ستائے ہوئے ہیں۔
No comments